شمالی کوریا کا حسب معمول کے مطابق ٹرمپ کی دھمکیوں کا میزائل تجربے سے جواب


شمالی کوریا کا حسب معمول کے مطابق ٹرمپ کی دھمکیوں کا میزائل تجربے سے جواب

امریکا اور جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے 'ہونہاپ' نے جنوبی کورین فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر شمالی پیانگن صوبے میں بینگہیون سے داغا گیا جبکہ دوسری جانب جاپان کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحیرہ جاپان میں اس کے خصوصی اقتصادی علاقے میں گرا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اپنی جوہری سرگرمیوں اور میزائل تجربات میں اضافہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے مطابق منگل کو داغا جانے والے میزائل 930 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 40 منٹ تک فضا میں رہا۔

یہ میزائل ایک ایسے وقت میں داغا گیا جب ایک روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور چینی صدر شی جن پنگ سے علیحدہ علیحدہ شمالی کوریا کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے، جس کا تعلق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری