ایران پاکستان میں ونڈ پاور پلانٹ تعمیر کرے گا


ایران پاکستان میں ونڈ پاور پلانٹ تعمیر کرے گا

پاکستان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ پاک ایران ونڈ پاور کمپنی (IPWPPL) کو ہوا ونڈ پاور پروجیکٹ تعمیر کرنے کا 20 سالہ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی کمپنی صانیر (Iran Power & Water Equipment and Services Export Company) کے تعاون سے صوبہ سندھ میں 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے بجلی گھر تعمیر کیا جائیگا۔

پاکستانی کی صوبائی حکومت نے ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے صوبہ سندھ میں 20 سال کی میعاد کے لئے 500 ایکڑ رقبے پر محیط زمین مختص کی ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایرانی کمپنی صانیر کے تعاون سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 500 کلو وولٹ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

نیپرا کے مطابق یہ 50 مگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ پروجیکٹ 30 جون 2019 تک تجارتی پیداوار کے مرحلے میں داخل ہوگا۔

پاک ایران ونڈ پاور کمپنی کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کیلئے دئے گئے درخواست کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے 112۔8 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ایرانی کمپنی صانیر اس پروجیکٹ کی مین اور پاکستان کے طفیل اور پلینیٹ گروپس اس منصوبے کی ذیلی سپانسرز ہیں۔

صانیر کمپنی نے 1994 میں تاسیس کے بعد مختلف ممالک میں تاحال 18 پروجیکٹ تکمیل کئے ہیں۔

 صانیر کمپنی نے پہلی مرتبہ 2006 میں پاکستان میں ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری