العبادی: حشد الشعبی کیخلاف خبریں جھوٹی اور اس تنظیم کو کمزور کرنے کیلئے ہیں


العبادی: حشد الشعبی کیخلاف خبریں جھوٹی اور اس تنظیم کو کمزور کرنے کیلئے ہیں

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کی خلاف شائع ہونے والی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی اور اس تنظیم کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے جسے عالمی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے ہوا دی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عرقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ ہم نے داعش کے مقابلے میں فتح حاصل کی ہے ہم نے اس دہشتگرد تنظیم کو شکست دیتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ موصل کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کی برکت، جانبازوں کے عزم و حوصلے اور ان کے جذبہ ایثار اور فداکاری کے سبب ہم نے داعش کے خلاف فتح حاصل کی ہے، داعش کے خلاف جنگ میں تمام فیصلے خود عراق نے لئے ہیں اور ان فیصلوں میں عام شہریوں کی حفاظت کا انتظام سب سے پہلے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں وہ اس رضاکار تنظیم کو کمزور کرنے کے لئے ہیں جن کا سر چشمہ عالمی خفیہ ادارے ہیں۔

حیدرالعبادی نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ مسلح افواج کو سیاست کے میدان سے دور رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی فتح کے موقع پر قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے کوششیں کرنے والوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ اس وقت اختلاف کو ہوا دینا صرف اور صرف داعش کے مفاد میں ہے۔ ہماری کوششیں آزاد کئے گئے علاقوں کی ترقی اور ان کی حفاظت کا انتظام کرنے کے لئے ہونی چاہئے۔

ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ داعش کے ذریعے تباہ کئے گئے علاقوں کو آباد کرنے میں ہمارا ساتھ دے۔ امید کرتے ہیں کہ عراق علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا پرانا مقام پانے میں کامیاب ہوگا۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری