القطیف میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک، تین زخمی


القطیف میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک، تین زخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر القطیف میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے القطیف شہر کے المسورہ علاقے میں ایک سیکورٹی اہلکار کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک ان کی جانب بارودی مواد پھینکا گیا جس کے نتیجے میں فالح العتیبی نامی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور یگر تین زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ نے اس حادثے کو دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب العوامیہ کے محاصرے کے دو ماہ گزرجانے کے بعد آل سعود کے اپنے شہریوں کیخلاف اقدامات میں سختی آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ محمد بن نائف کی برطرفی کے بعد ان علاقوں میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

آل سعود کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کو سرکوب کرنے سے متعلق یکے بعد دیگرے اقدامات میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ الشرقیہ کے رہائشیوں پر ظالمانہ حملے اور گرفتاریاں ماضی کی طرح جاری ہیں۔

آل سعود الشرقیہ کی عوام کی سرکوبی پر بغیر کسی الزام کے تلے ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری