آستانہ امن عمل؛ مذاکرات کے پانچویں دور میں قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق


آستانہ امن عمل؛ مذاکرات کے پانچویں دور میں قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کے پانچویں دور میں فریقین نے شام مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قزاقستان کے وزارت خارجہ نے آستانہ میں شام کے حوالے سے مذاکرات کے پانچویں دور کے شروع ہونے کی خبر دی ہے اور کہا کہ اس ملک کے بعض علاقوں میں امن کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

قزاقستان کے دارالحکومت میں ہونے والے دو روزہ امن مذاکرات میں فریقین شام میں انفراسٹیکچر کی از سرنو تعمیر اور اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر انسان دوستانہ امداد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

آستانہ امن عمل کے بانی ممالک ایران، روس اور ترکی کے علاوہ شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے نمائندوں اور امریکہ کے مبصر نمایندے نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

شام کیلئے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ اسٹیفن ڈی مستورا بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

روسی چینل رشیا ٹو ڈے نے کہا ہے کہ  فریقین کے درمیان شام کے بحران کے خاتمے کے لئے قومی مصالحتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری