شمخانی: تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون شام میں امریکی مداخلت کیلئے ناگزیر


شمخانی: تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون شام میں امریکی مداخلت کیلئے ناگزیر

ایران ک اعلیٰ سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی مداخلت کو روکنے کیلئے تہران اور ماسکو کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانینے اپنے روسی ہم منصب نکولائی پیٹروشف سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شام میں امریکی مداخلت سے مقابلہ کرنے کیلئے تہران اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

ٹیلیفونک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام نے شام کی سیکورٹی اور عسکری صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایڈمیرل شمخانی نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ کی غیرقانونی مداخلت اور مہم جوئی کو روکنے کے لئے تہران اور ماسکو کے درمیان جاری تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے ایران اور روس کے درمیان آستانہ میں جاری شام امن مذاکرات اور اس ملک میں جاری بحران کے سیاسی حل نکالنے پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل نے اس موقع پر آستانہ میں ہونے والے شام امن مذاکرات کے پانچویں دور کو اہم قرار دیتے ہوئے شام میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے تہران اور ماسکو کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری