آپ نے عظیم کارنامہ سرانجام دیا / میزائل ٹیکنالوجی پر ہر ممکن کام کیا جائے


آپ نے عظیم کارنامہ سرانجام دیا / میزائل ٹیکنالوجی پر ہر ممکن کام کیا جائے

دیرالزور میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد سپاہ کے بعض کمانڈروں نے رہبر انقلاب حضرت امام خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دیرالزور میں داعش کے دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے بعد سپاہ کے بعض کمانڈروں نے رہبر انقلاب حضرت امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔

امام خامنہ ای نے سپاہ کے افسران اور کمانڈروں کو میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: "آپ کا کام بہترین تھا خداوند متعال قبول فرمائے یہ ماہ مبارک رمضان کی عبادت ہے۔"

 آپ نے فرمایا جتنا ممکن ہو میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے کی پیشرفت میں کوشاں رہو، دیکھ رہے ہو نا کہ دشمن کو اس سلسلے میں کتنی حساسیت اور خدشات ہیں لہذا جان جاو کہ آپ کا کارنامہ کتنا عظیم ہے۔

رہبر انقلاب نے فرمایا: آپ سب کر سکتے ہیں اور جتنا ممکن ہو اور جتنی آپ کی توانائی ہے، میزائل ٹیکنالوجی پر ہرممکن کام کرو تاکہ دشمن منہ کی کھائے۔

اس ملاقات میں سپاہ کے افسران نے امام خامنہ ای کے حضور "لیلۃ القدر آپریشن" کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ جناب عالی کا فرمان تھا کہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت کی جائے، ہم نے آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قدس بریگیڈ کی درست اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل داغے ہیں اور کسی ایک عام شہری کی جان کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

اس نشست کے اختتام پر حضرت آیۃ اللہ امام خامنہ ای نے شرکاء کے لئے دعا کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری