پاکستان اور تاجکستان کے دو طرفہ تعلقات کے25 سال مکمل/ علاقائی یک جہتی کے اعلامیے پر دستخط


پاکستان اور تاجکستان کے دو طرفہ تعلقات کے25 سال مکمل/ علاقائی یک جہتی کے اعلامیے پر دستخط

نواز شریف اور تاجک صدر نے دوطرفہ تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارک باد کا تبادلہ کیا اور "علاقائی یکجہتی کے لیے اسٹریٹجک تعاون کی جانب سفر" کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دورے کے پہلے روز تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔

اس دوران دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان "علاقائی یکجہتی کے لیے اسٹریٹجک تعاون کی جانب سفر" کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔

انہوں نے تجارت، دفاع، سرمایہ کاری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید تعاون میں بہتری کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے خطے میں معاشی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ CASA 1000 منصوبہ پاکستان کو توانائی مہیا کرنے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا جو مشترکہ تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے'علاقائی یکجہتی کے لیے اسٹریٹجک تعاون کی جانب سفر' کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جو دوطرفہ موجودہ تعلقات کی مضبوطی، باہمی تجارتی کو مزید بڑھانے کی ضرورت، معاشی تعلقات اور پرامن اور باہمی جڑے ہوئے خطے کی توثیق ہے۔

اس دوران تجارت کو بڑھانے اور تعلیمی تعاون کےمعاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

اعلامیے میں دونوں نے رہنماؤں نے اس بات کو دہرایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، امن کی ترویج کی خواہشات اور خطے میں ترقی و استحکام باہمی اتفاق سے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس دوران مشترکہ بزنس کونسل (جے بی سی) کا ایک غیررسمی اجلاس بھی ہوا جس میں دونوں ممالک کے وزرا تجارت نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری