دوحہ: سپاہ پاسداران کا کوئی فوجی قطر میں موجود نہیں


دوحہ: سپاہ پاسداران کا کوئی فوجی قطر میں موجود نہیں

قطری وزیر خارجہ نے لندن کے چیتھم ہاوس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کا کوئی اہلکار قطر میں موجود نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران اور ہمارے تعلقات مثبت ہیں۔

انہوں نے لندن کے چیتھم ہاوس میں کہا کہ ہمارے اور ایران کے درمیان ایک مشترکہ گیس فیلڈ ہے جس کی وجہ سے ہمیں اس ملک کے ساتھ رہنا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کا کوئی افسر یا سپاہی قطر کی سرزمین پر موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ہمراہ اور انہی کے اصولوں کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات کی حدود میں رہا ہے لہذا دوحہ پر مقرر کردہ محدودیت سے ہٹ کر ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ نے کسی کی قومی سلامتی کو متاثر نہیں کیا ہے دہشتگردوں کی حمایت کا الزام صرف ایک بہانہ ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک ہر اس منہ کو بند کر دینا چاہتے ہیں جو ان ممالک کے موقف کے مخالف ہو۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور ایران ایک مشترکہ گیس فیلڈ میں شراکت دار ہیں۔ ہمیں امن و سکون سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے اور سب کو تہران کے ساتھ مثبت روابط رکھنے چاہئے۔

انہوں نے قطر کا محاصرہ کرتے ہوئے پابندی لگانے والے عرب ممالک پر قطر کی حاکمیت کو متاثر کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ قطر کے خلاف یہ تحریک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ایماء پر چلائی جا ری ہے اس وقت ثالثی اور مصالحت کی تمام تر ذمہ داری سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف پر منحصر ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری