آئل ٹینکرحادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 214 تک جا پہنچی


آئل ٹینکرحادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 214 تک جا پہنچی

بہاول پور میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث آگ بھڑکنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 تک پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایمرجنسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ اب تک 125 میتوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے، جبکہ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی تعداد 88 ہے۔

ڈاکٹر عامر بخاری نے مزید بتایا کہ بستی اعظم جویا قبرستان میں وقتی طور پر دفن کی جانے والی 125 میتوں کی شناخت کے لیے اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ورثاء میں سے 132 افراد کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔

زخمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 21 مریض موجود ہیں، جبکہ احمد پور شرقی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں 8، نشتر ہستال میں 14 اور جناح ہسپتال میں 6 زخمی زیرِ علاج ہیں۔.

جبکہ اب تک بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے 17 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ آخرین رمضان المبارک میں بہال پور میں آئل ٹینکر الٹ گیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایک جمعے غفیر نے آئل جمع کرنا شروع کر دیا تھا اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں دل دہلا دینے والا سانحہ رونما ہوا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 214 تک تجاوز کر گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری