عربوں کے درمیان اختلافات مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کا سبب


عربوں کے درمیان اختلافات مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کا سبب

شیخ عکرمہ کا ماننا ہے کہ عرب ممالک کا بابمی اختلاف سبب بنا ہے کہ عالم اسلام کا اولین مسئلہ اپنی اہمیت کھو جائے اور دوسرے مسائل قدس کی آزادی کی جگہ لے لیں۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: خطے کے کچھ عرب ممالک اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں کی نذر کر دیا جائے۔ اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور ہماہنگی کو امریکہ اور اسرائیل کی منفعت کی خاطر قربان کردیا جائے جس کی طرف اس عید الفطر کے خطبوں میں انقلاب اسلامی ایران کے رہبر معظم نے بھی اشارہ فرمایا تھا اور آپ نے عالم اسلام کے اہم ترین مسائل جیسے یمن اور بحرین میں علمائے اسلام کے واضح اور صریح اقدام کا مطالبہ فرمایا تھا اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی تھی۔ اسی مسئلہ پر خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ بصری سے گفتگو کی۔

شیخ عکرمہ نے مسئلہ قدس کی فراموشی اور فلسطین کو حاشیہ پر ڈالنے کی کوششوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک اپنے اندرونی اختلافات اور مسائل میں اس طرح الجھ  کر رہ گئے ہیں کہ وہ فلسطین اور قدس کو اہمیت ہی نہیں دیتے جو نہایت ہی افسوس کا مقام ہے۔ قدس جو کبھی عالم اسلام کی پہلی ترجیح تھی، اب بدل گئی ہے۔

بعض عرب ممالک نے غاصب صیہونیوں سے تعلقات معمول پر لانے اور انہیں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ اسلامی تعالیم اور اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے خطے میں انتشار اور اختلافات کے بارے میں کہا کہ میرا یقین ہے کہ استعماری قوتیں بالخصوص امریکہ عرب ممالک میں اختلافات پھیلانے کا اصل سبب ہے دوسری طرف غاصب صیہونی مسلم معاشرے پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز تک پڑھنے سے روک رہا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان قدس سے صیہونیوں کے قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ قدس مکہ اور مدینہ کی طرح محترم ہے، مسجد الاقصی بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسجد الحرام کی طرح مقدس ہے لہذا مسلمان اس مسئلے سے رخ نہیں موڑ سکتے، انہیں فلسطین کے متعلق اپنے فرائض پر عمل کرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے یمن پر آل سعود کے تجاوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں عالم اسلام کو جنگ سے دوری اور اتحاد اور امن کی تلقین کرتا ہوں۔"

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری