ایران کے ایٹمی شہر "نطنز" میں فطری اطمینان و سکون


ایران کے ایٹمی شہر "نطنز" میں فطری اطمینان و سکون

اگر معتدل آب و ہوا رکھنے والی پہاڑی علاقے میں سیر کرنے کی خواہش ہے اور شہر کی گلیوں میں دیہات کا لطف لینا چاہتے ہیں تو اس مرتبہ "نطنز" کا سفر کیجئے وہ شہر جو آپ کو فطری اطمینان اور سکون سے مالامال کر دے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لوگ جہاں کاشان، آران اور بیدگل کو تفریح اور سیر و سیاحت کیلئے اہم اور خوبصورت علاقوں کے نام سے یاد کرتے ہیں وہیں نطنز کے متعلق اتنے ہی غافل ہیں۔ 

اگرچہ ان تینوں شہروں میں کوئی بہت زیادہ فاصلہ نہیں ہے لیکن اکثر لوگ نطنز کو اس کی سیاسی حیثیت اور جوہری پلانٹ کی خاطر ہی جانتے ہیں۔

جبکہ نطنز ہنر مند افرادوں مثلا حسین خواجہ امیری ایرج جیسے افراد جنہیں عرف عام میں تحفہ نطنز کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کے شہر کے علاوہ کمیاب اور نادر تفریحی مقامات کا حامل شہر ہے جس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے اس شہر کو ایران کے صحراوں میں ایک نگینے کی حیثیت سے جانا جا سکتا ہے۔

اگر کسی پہاڑی علاقے میں معتدل آب و ہوا اور ماڈرن فن معماری کے درمیان موجود باغات میں چہل قدمی کرتے ہوئے اطمینان اور سکون کی طلب ہو تو اس بار نطنز کا سفر کیجئے۔ اور نطنز کے پر سکون اور اطمینان بخش سفر کے بعد بیدگل اور آران کے سفر کو جاری رکھئے۔

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری