سعودی پولیس فورس پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی


سعودی پولیس فورس پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

سعودی عرب کے شہر المسورہ میں پولیس کے گشتی دستے پر حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ریاض سے وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطیف کے علاقے المسورہ میں پولیس کے گشتی دستے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز بھی مشرقی سعودی عرب کے علاقے المسورہ میں سعودی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک سعودی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ المسورہ ٹاون سعودی عرب کے مجاہد عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی جائے ولادت ہے، سعودی حکام نے آیت اللہ نمرباقر النمر کو بے بنیاد الزامات کے تحت 2016 میں سزائے موت دے کر شہید کردیا تھا۔

المسورہ ٹاؤن کافی عرصے سے شاہی حکومت کے خلاف عوامی جمہوری تحریک کی علامت بنا ہوا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سعودی شاہی دربار کے مشیر سعود القحطانی نے قطر پر العوامیہ میں دہشت گردانہ حملوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری