پاکستان کے لیے خوشخبری، عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے + تصاویر


پاکستان کے لیے خوشخبری، عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے + تصاویر

ملک کی تاریخ میں پہلی بار عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے جن کا پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزپاکستان پہنچ گئے، تمام کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز بھی شامل ہیں جبکہ برطانیہ کےریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈکے جارج بوٹنگ اور پرتگال کے لوئس بوامورٹ خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچےہیں۔

تمام کھلاڑیوں کو پاک فوج کی انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد  کے نجی ہوٹل میں لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی واپس راولپنڈی آئیں گے جہاں ان کی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دوپہر کو تمام کھلاڑیوں کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری