پینٹاگون اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو کیوں چھپاتا ہے ؟


پینٹاگون اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو کیوں چھپاتا ہے ؟

پینٹاگون امریکی فوجی افسران کی نئی اسٹریٹجی اور منصوبہ بندی کے سبب افغانستان میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی شناخت کا ہرگز فورا اعلان نہیں کرتا۔

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق امریکی فوج کی بدلتی حکمت عملی کے سبب پینٹاگون افغانستان میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی شناخت اور ان کی تعداد کا فورا اعلان نہیں کرتا بلکہ اس بات کا اعلان کسی اور دن کے لئے ملتوی کر دیتا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت امریکی فوجی افسران آئندہ 24 گھنٹوں اور مقتول کے اہلخانہ کو خبر دئے جانے سے قبل ایسی کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ ماضی میں امریکی فوج اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے کچھ گھنٹے بعد ہی فوجیوں کی شناخت واضح کئے بنا اپنی ہلاکتوں کا اعلان کر دیتی تھی۔

افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے 16 سال گزر جانے کے بعد یہ تبدیلی فوجیوں کے اہل خانہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

پینٹاگون کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم دوسرے مقامات پر جہاں امریکی فوجی سرگرم عمل ہیں، یہی تدبیر لاگو کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

 اس اقدام کی وجہ سے امریکی عوام کے اندر خدشات میں اضافہ ہورہا ہے اور اس حوالے سے ان گنت سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری