برطانوی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات


برطانوی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

برطانوی وزیر خارجہ نے دوحہ کا دورہ کرتے ہوئے امیر قطر سے ملاقات کی اور خطے کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن کے درمیان دوحہ میں ملاقات ہوئی۔

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اس ملاقات میں قطر بحران اور خطے نیز بین الاقوامی سطح پر اس کے منفی اثرات پر گفتگو ہوئی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور روابط میں خوشگوار تبدیلیاں لانے پر زور دیا گیا۔

جانسن نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک قطر بحران کے حل کے لئے امیر کویت کی ثالثی کی حمایت کرتا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بوریس جانسن نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے دوروں کا آغاز جمعہ کے روز سعودی عرب کے دورے سے کیا۔

ان دوروں کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری