پاکستانی نوجوان کا بڑا کارنامہ؛ "ینگ لیڈرز ایوارڈ2017" اپنے نام کر لیا+ تصاویر


پاکستانی نوجوان کا بڑا کارنامہ؛ "ینگ لیڈرز ایوارڈ2017" اپنے نام کر لیا+ تصاویر

ملکہ برطانیہ نے پاکستان کے نوجوان سوفٹ وئیر انجینئر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں "ینگ لیڈرز ایوارڈ" سے نواز دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاکستان کے نوجوان سوفٹ وئیر انجینئر سید فیضان حسین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی صحت کے مسائل کے حل کے لئے متعدد پروگرامز بنائے، ان کی خدمات کے اعتراف میں ملکہ  برطانیہ نے انہیں "ینگ لیڈرز ایوارڈ" سے نواز دیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی فیضان حسین کو ٹویٹر پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تعلیم سے لے کہ ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منواتا رہا ہے گزشتہ ماہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کو جرمنی میں سینیٹ میں جگہ دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل برطانیہ میں کئی پاکستانی نژاد نے الیکشن جیتا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری