وہ شہید جن کی پیکر مطہر پر پیغمبر اسلام (ص) نے 70 تکبیریں پڑھیں


وہ شہید جن کی پیکر مطہر پر پیغمبر اسلام (ص) نے 70 تکبیریں پڑھیں

ابتدائے اسلام کے شہداء میں وہ شخصیات شامل ہیں جن کا خداوند متعال کے نزدیک ایک خاص مقام ہے یہاں تک کہ ان میں سے ایک شہید کے پیکر مطہر پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 70 مرتبہ تکبیریں پڑھیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ابتدائے اسلام کے شہداء میں وہ شخصیات شامل ہیں جن کا خداوند متعال کے نزدیک ایک خاص مقام ہے یہاں تک کہ ان میں سے ایک شہید کے پیکر مطہر پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 70 مرتبہ تکبیر پڑھی اور وہ جناب حضرت حمزہ علیہ السلام تھے۔
امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے معاویہ ابن ابی سفیان کے نام ایک تند و تیز لہجے میں کط لکھا جس میں آپ علیہ السلام نے اس واقعے کی طرف اشارہ فرمایا: "یہ جو کہہ رہا ہوں آپ کی آگاہی کیلئے نہیں ہے بلکہ خداوند متعال کی نعمتوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں؛ کیا آپ نہیں دیکھ رہے کہ مہاجرین اور انصار میں سے بہت سے صحابہ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے جن میں سے ہر ایک کی اپنی فضیلت تھی، لیکن جب حضرت حمزہ علیہ السلام نے جام شہادت نوش فرمائی تو آپ کو سید الشہداء کا لقب دیا گیا اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کے پیکر مطہر پر 5 تکبیروں کی بجائے 70 تکبیریں پڑھیں۔"  (خط نمبر28 نهج‌البلاغه)
حدیث کا متن:
أَ لاَ تَرَى غَیْرَ مُخْبِرٍ لَکَ وَ لَکِنْ بِنِعْمَهِ اَللَّهِ أُحَدِّثُ أَنَّ قَوْماً اُسْتُشْهِدُوا فِی سَبِیلِ اَللَّهِ تَعَالَى مِنَ اَلْمُهَاجِرِینَ وَ اَلْأَنْصَارِ وَ لِکُلٍّ فَضْلٌ حَتَّى إِذَا اُسْتُشْهِدَ شَهِیدُنَا قِیلَ سَیِّدُ اَلشُّهَدَاءِ وَ خَصَّهُ رَسُولُ اَللَّهِ ص بِسَبْعِینَ تَکْبِیرَهً عِنْدَ صَلاَتِهِ عَلَیْهِ.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری