ظریف نے موصل کی آزادی پر مبارکباد دی


ظریف نے موصل کی آزادی پر مبارکباد دی

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر عراقی عوام کو موصل کی آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے موصل کی آزادی پر عراقی عوام کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "موصل کی آزادی پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب عراقی عوام ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر یکجا ہوتے ہیں تو وہ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں جس کی کوئی حد نہیں۔"

موصل شہر جو سالوں سے دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے میں تھا، مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری