افغانستان سے امریکہ کے 300 فوجیوں کی وطن واپسی


افغانستان سے امریکہ کے 300 فوجیوں کی وطن واپسی

امریکی فضائیہ کے 300 اہلکار جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں 9 ماہ تک تعینات رہنے کے بعد اپنے واپس اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی افغانستان کے قندھار میں تعینات امریکی فضائیہ کے 300 سے زائد اہلکار واپس اپنے ملک جا رہے ہیں۔

یہ اہلکار تقریبا 9 مہینے تک افغانستان میں تعینات رہے۔ ان اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد افغان فوج اور وزارت دفاع کو تقویت بخشننا تھا۔

افغان پولیس اور انتظامیہ کو ٹریننگ دینا بھی امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کی ذمہ داری تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس دستے کی واپسی کے بعد بھی افغانستان سے کچھ اور امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگا جن کی مجموعی تعداد 500 بتائی جا رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری