بھارتی فوج ،کشمیری عوام پر جدید آلہ ہتھیار سےظلم کرے گی


بھارتی فوج ،کشمیری عوام پر جدید آلہ ہتھیار سےظلم کرے گی

بھارت فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم تشدد کرنے اور اذیت پہنچانے کا ایک نیا طریقہ تلاش کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر ’بدبو بم‘ سے بھی حملے کئے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں پرفیوم تیار کرنے والی معروف کمپنی کنوج نے بھارتی فوج کو مطلع کیا ہے کہ اس نے ایسی خطرناک بدبو تیار کی ہے جس سے پتھراؤ کرنے والے کشمیریوں کو دور رکھا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے فریگرینس اینڈ فلیور ڈویلپمنٹ سینٹر(ایف ایف ڈی سی) کے ماہرین نے خاص طور پر یہ ناگوار بو تیار کی ہے جسے ایک کیپسول میں بند رکھا گیا ہے۔

ایف ایف ڈی سی کے پرنسپل ڈائریکٹر ونے شکلا نے بتایا کہ خاص طور پر تیار کیا گیا کیپسول جب مظاہرین پر پھینکا جائے گا تو وہ پھٹے گا اور اس سے ایسا بدبو دار دھواں اٹھے گا جو ناقابل برداشت ہوگا اور مظاہرین کو فوجیوں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور یونین منسٹر برائے ڈیفنس کی جانب سے تمام ضروری جانچ، اجازت، منظوری اور کلیئرنس ملنے کے بعد ان کیپسولز کو بھارتی فوجیوں کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

 خیال رہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج پیلیٹ گنز کا استعمال کرتی ہے جس کے چھروں سے سیکڑوں کشمیری مکمل یا جزوی طور پر بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ پیلیٹ گنز کے استعمال پر شدید تنقید کی جاتی ہے جب کہ اس سے قبل مظاہرین پر مرچوں کے اسپرے کرنے کی تجویز بھی زیر غور آ چکی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ہفتے  بھارت کے وزیر اعظم  نریندر مودی اسرائیل گئے تھے  جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقت کی اور پاکستان کیخلاف کشمیری عوام پر ظلم کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری