سعید غنی نےضمنی الیکشن پی ایس 114 کی سیٹ جیت لی، بلاول بھٹو کی مبارکباد


سعید غنی نےضمنی الیکشن پی ایس 114 کی سیٹ جیت لی، بلاول بھٹو کی مبارکباد

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مارلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 23840 ووٹوں کے ساتھ پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی اکبر گجر تیسرے اور تحریک انصاف کے نجیب ہارون چوتھے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس 114 کے عوام کو سلام پیش کیاجبکہ  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ایس 114 میں شاندار کامیابی پر سعید غنی کو مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ پولنگ کے دوران چنیسر گوٹھ میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہونے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے تاہم رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن سے ایک شخص کو اسلحے سمیت جبکہ دو خواتین کو رینجرز اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کرنے پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عرفان اللہ مروت کو نااہل قراردے دیا تھا جس کے باعث پی ایس 114 میں ان کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری