پاکستان زندہ باد، غیر ملکی فٹبالرز کا پاکستان کے بارے میں دنیا کو پیغام


پاکستان زندہ باد، غیر ملکی فٹبالرز کا پاکستان کے بارے میں دنیا کو پیغام

بین القوامی فٹبالر ریان گگز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی گئی، پاکستان کے عوام کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت پسند کرتے ہیں، ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں نمائشی میچ کھیلنے کے بعد لاہور پہنچنے والے غیر ملکی فٹبالرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں، پاکستان میں فٹبال سے لطف اندوز ہورہے ہیں، پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، امید کرتے ہیں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب رہیں گے کہ پاکستان ایک اچھا اور محفوظ ملک ہے۔

رائن گگز نے کہا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے، فٹبال کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کاؤنٹیز کا حصہ بنے۔

اس موقع پر رونالڈینیو نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے، بس اسے نکھارنے کے لیے مؤثر انتظامات اور بہترین انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے۔

بین القوامی فٹبالرز نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری