سعودی بادشاہ کا بن نائف کو برطرفی کے بعد پہلا پیغام


سعودی بادشاہ کا بن نائف کو برطرفی کے بعد پہلا پیغام

سعودی بادشاہ نے سابق ولی عہد محمد بن نائف کے نام ان کی برطرفی کے بعد پہلا پیغام دیدیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطرف ہونے والے سابق ولی عہد کے نام اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی بادشاہ نے سابق ولی عہد کی دین اور ملک کیلئے خدمات اور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "واس" نے رپورٹ دی ہے کہ ملک سلمان نے وزراء اجلاس کے دوران محمد بن سلمان کو ان کے نئے عہدوں پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

اس رپورٹ کے مطابق ملک سلمان نے عرصہ قبل شاہی حکم جاری کرتے ہوئے محمد بن نائف کو ولی عہدی سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو تعینات کیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری