لاوروف: دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت اور مسلح مخالفین کی حمایت کے لئے آمادہ ہیں


لاوروف: دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت اور مسلح مخالفین کی حمایت کے لئے آمادہ ہیں

روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت اور اس کے مخالف مسلح باغیوں کی حمایت کے لئے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسلح مخالفین نیز شامی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف اقدام اٹھانے کے لئے متحد کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شام میں امن زون کا قیام اس ملک میں دہشت گردوں کے خلاف متحدہ اقدام کا سبب بنا ہے اور روسی فضائیہ ایسے اقدامات کی بھرپور حمات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو، واشنگٹن اور اردن جنوبی شام میں امن معاہدے کی نگرانی کرنے کے لئے ایک مرکز قائم کریں گے۔ روس، شام امن معاہدے میں امریکہ کی حصہ داری کی قدر کرتا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ہمیں شام میں امن معاہدہ اور صلح کے لئے امریکہ سے مزید زیادہ حمایت کی توقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری