دن دہاڑے گھر میں گھس کر دہشتگردوں کی فائرنگ، مسلم لیگ ن کے رہنما کی بیٹی اور اہلیہ جاں بحق


دن دہاڑے گھر میں گھس کر دہشتگردوں کی فائرنگ، مسلم لیگ ن کے رہنما کی بیٹی اور اہلیہ جاں بحق

ملک کے حساس ترین شہروں میں سے ایک راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی مسلم لیگ (ن) کے مقامی یونین کونسل (یوسی) کے چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گوجر خان میں نامعلوم مسلح افراد نے مسلم لیگ کے رہنما اور یوسی راماں کے چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر میں داخل ہوئے، جس کے بعد انہوں نے گھر میں موجود افراد پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر عنایت اللہ شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور یونین کونسل کے چیئرمین کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

اس کے علاوہ جائے وقوع سے ان کی اہلیہ اور بیٹی کی لاشوں کو بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ نہ تو ڈکیتی کی واردات ہے اور نہ ہی سامنے سے کسی بھی قسم کی مزاحمت کے ثبوت ملے ہیں۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور علاقہ مکینوں سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔

یاد رہے ملک کے دارلحکومت کے ساتھ لگنے والا یہ حساس شہر راولپنڈی میں دہشتگردی کا واقعہ دن دہاڑے پیش آیا اور دہشتگردوں کی جانب سے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اہلخانہ کو قتل کر دیا گیا مگر حساس اداروں کی جانب سوے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری