پاک ایران تجارتی مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں شروع


پاک ایران تجارتی مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں شروع

ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج )منگل کو( اسلام آباد میں شروع ہوا جو دو روز تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک ایران تجارتی مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران تجارتی مذاکرات کے اس دور میں ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کا وفد شرکت کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے حکام اس موقع پر پاک ایران تجارتی تعاون کی صورتحال بشمول ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) اور آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔

ایرانی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کے برآمدی مارکیٹ کے نائب سربراہ میر ہادی سیدی اس ملک کے وفد کی قیادت کررہے ہیں جس میں دو ایرانی ماہر اور پاکستان میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی بھی موجود ہیں۔

ایرانی وفد کے اراکین پاکستانی ماہرین اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ بزنس نیوزویب نے عرصہ قبل خبر دی تھی کہ تہران نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت پر رسمی بات چیت شروع کرنے کے لئے ایک پینل تہران بھیجے۔

پاکستان کی وزارت تجارت کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا تھا کہ ایران نے پاکستان سے گزشتہ سال نومبر کے اختتام یا دسمبر کے اوائل میں آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور شروع کرنے کے لئے ایک وفد کو تہران بھیجنے مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دعوت پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام کے نام بھیجی گئیں کئی درخواستوں کے بعد دی گئی ہے جن میں ایران سے ٹیرف لائنز، کسٹم ٹیرف اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے سے متعلق دیگر مسائل پر مذاکرات کا تقاضا کیا گیا تھا۔

جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال آزاد تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے پہلے دور میں آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹیکسوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی تھی، ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت تجارت اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری