پاک فوج کا کور کمانڈراجلاس؛ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے پاکستان پر اثرات زیر غور


پاک فوج کا کور کمانڈراجلاس؛ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کے پاکستان پر اثرات زیر غور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ضمن میں کی جانے والی مثبت کاوشوں کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

کانفرنس کے دوران ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد، افغانستان کے ساتھ بہتر بارڈر مینجمنٹ کے لیے فوجی سطح پر روابط، ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقدامات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری