الزامات ثابت ہوگئے، پارلیمنٹ خطرے میں ہے، نواز شریف فوری استعفیٰ دیں، اپوزیشن لیڈر


الزامات ثابت ہوگئے، پارلیمنٹ خطرے میں ہے، نواز شریف فوری استعفیٰ دیں، اپوزیشن لیڈر

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا تھا اور پھر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفا دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آج جس رویئے کا اظہار کر رہی ہے  وہ باعث تشویش ہے، وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدٰہ ہوجائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری