ایرانی بحری بیڑہ "سینا-4" کی ساخت اپنے آخری مراحل میں


ایرانی بحری بیڑہ "سینا-4" کی ساخت اپنے آخری مراحل میں

ایرانی بحریہ کے نائب سربراہ رئیر ایڈمیرل سید محمود موسوی نے بحری بیڑے "سینا-4" کی ساخت کے آخری مراحل کی وضاحت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی بحریہ کے نائب سربراہ رئیر ایڈمیرل سید محمود موسوی نے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بحری بیڑے سینا-4 کے آخری مراحل میں داخل ہونے کی خبر دی۔

انہوں نے کہا کہ اس بیڑے کو آخری مراحل سے گزارنے اور آپریشنل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

رئیر ایڈمیرل نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جلد ہی اپنے اختتام کو پہنچنے والے ہیں اور انشاللہ "نداجا" کے آئندہ مشقوں میں شرکت کریگا۔

انہوں نے سینا-4 بحری بیڑے کو کروز اور اینٹی شپ میزائل سے لیس کرنے کے بارے میں بتایا کہ اس بیڑے کو ایران کے دیگر بحری بیڑوں کی مانند کروز میزائلوں سے لیس کیا جائیگا۔

نوٹ: اس خبر میں لگی تصویر سینا-4 بحری بیڑے کی نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری