پاکستانی بچے حذیفہ نے سونے کا تمغہ جیت لیا


پاکستانی بچے حذیفہ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

بورنیرو جونئیر انٹرنیشل اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم نے آسٹریلوی کھلاڑی آسکر بیری کرٹس کو باآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی کھلاڑی نے تینوں سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی کو مات دے دی،حذیفہ نے پہلے سیٹ میں 11-13، دوسرے سیٹ میں 1-11 اور تیسرے سیٹ میں 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ حذیفہ کے کیریئر کا نواں بین الاقوامی ٹائٹل ہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔

اس سےقبل امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے ہیوسٹن جونیئرانٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
حذیفہ نےرواں سال کا دوسرا ٹائٹل بھی امریکا میں ہی جیتا تھا۔

انھوں نے واشنگٹن میں کھیلے گئے واشنگٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ اپنے نام کر کے مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری