امریکہ کی دوہری پالیسی؛ کبھی سعودیہ تو کبھی قطر کیساتھ !


امریکہ کی دوہری پالیسی؛ کبھی سعودیہ تو کبھی قطر کیساتھ !

امریکہ کا دوہرا معیار، قطر کو سعودیہ سے لڑوا کر خود کبھی سعودیہ تو کبھی قطر کیساتھ بیٹھ کر دہشتگردی کے خاتمے کی بات کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے گئے ہی۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے معاہدے کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکہ اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

معاہدے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیتا اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ واحد مقصد ہے۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے عرب ممالک سے قطر کی معاشی و مالی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری