پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر 2 روزہ مذاکرات، تسنیم کی خصوصی رپورٹ


پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر 2 روزہ مذاکرات، تسنیم کی خصوصی رپورٹ

ایران اور پاکستان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لیجانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اور پاکستان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لیجانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ہمسایہ مسلم ممالک کے مابین فری ٹریڈ معاہدہ کے لیے بات چیت کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی بلال احمد پاشا جبکہ ایرانی وفد کی قیادت میر ہادی سیدی نے کی۔

اس موقع پر فری ٹریڈ معاہدہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا، ٹیرف اور ٹیکسز میں کمی کے ساتھ دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین اس سے قبل ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود تھا، جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی ان مذاکرات کے دوران زیر بحث لایا گیا، ترجیحی تجارت کے معاہدہ کو فری ٹریڈ معاہدہ میں تبدیل کرنے کے لئے طرفین کے مابین دو روز تک مختلف امور پر بات کی گئی۔

اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے حالیہ دور میں معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔

دونوں ممالک کے حکام پرعزم ہیں اور جلد پاک ایران تجارت کا حجم بڑھنے کی امید ہے۔ مذاکرات کے دوران مختلف اشیائے تجارت کے ریٹس، ٹیرف اور ان پر لگنے والے ٹیکسز کا جائزہ لیا گیا، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ اشیائے تجارت پر ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی تاکہ اشیائے تجارت کی لسٹ میں اضافہ ہو سکے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری