کردستان میں شیعہ سنی عوام کا اتحاد ملک اور انقلاب دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا


کردستان میں شیعہ سنی عوام کا اتحاد ملک اور انقلاب دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا

خبرگان کونسل میں کردوں کے نمائندے نے کہا کہ کردستان میں شیعہ سنی عوام کے درمیان موجود بے مثال محبت، مودت، یکجہتی، ہمدلی، اتحاد اور بھائی چارہ ملک اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی آنکھوں میں خار کی مانند چبھ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے کردستان دفتر کا دورہ کرنے والے اہلسنت عالم دین ماموستا فائق نے ادارے کے دفتر کا دورہ کیا اور عوام کو حقائق سے روشناس کرنے کے لئے اس ادارے کے صحافیوں کی زحمتوں اور کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ واقعی صحافت اور نامہ نگاری بہت اہم اور حساس کام ہے اور اس میدان میں ان افراد کی ضرورت ہے جو امانت دار سچے اور اپنے فرض کو پہچانتے ہوں اور ایمانداری سے پیش آتے ہوں۔
ماموستاراستی نے فرمایا کہ کردستان کے لوگوں کی آپسی الفت، محبت، بھائی چارگی انقلاب اور ملکی نظام کے دشمنوں کے لئے بہت اذیت ناک ہے۔ امید ہے کہ یہ محبت، اتحاد اور یکجہتی روز بہ روز بڑھتی جائے گی تاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو پائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری