عرب سماجی کارکنوں کی قطیف میں 4 شیعہ مسلمانوں کی شدید مذمت


عرب سماجی کارکنوں کی قطیف میں 4 شیعہ مسلمانوں کی شدید مذمت

مشرقی سعودیہ کے شہر قطیف میں چار شیعہ شہریوں کو آل سعود کی جانب سے قتل کئے جانے پر سعودی عرب کے سماجی کارکنوں نے آل سعود کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطیف میں چند شیعہ سماجی کارکنوں کو موت کی سزا دئے جانے کے بعد سعودی سماجی کارکنوں نے ٹوئٹر پر شہداء قطیف ہیش ٹیگ چلا کر ان شہداء کو خراج عقیدت اور آل سعود کی مذمت کی ہے۔
ان سوشل ایکٹیویسٹس نے آل سعود کی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین پر دہشت گردی  اور دیگر الزامات عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات اور مجموعی طور پر لوگوں کا قتل عام دنیا بھر میں ملک کے چہرے کو مخدوش کر رہا ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ روز مشرقی سعودی عرب میں چار شیعہ نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں موت کی سزا سنانے کے بعد شہید کردیا۔
آل سعود نے ان افراد پر قطیف میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ سعودی عرب کا یہ علاقہ 2011 سے ہی ملک میں جاری جانبداری اور بے عدالتی کے خلاف احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے۔ آل سعود یہاں ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے شہریوں پر حملہ کرکے جان سے مار دیتے ہیں یا ان کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری