برازیل کے سابق صدر کو ساڑھے 9 سال قید کی سزا، پاکستان میں کیا ؟


برازیل کے سابق صدر کو ساڑھے 9 سال قید کی سزا، پاکستان میں کیا ؟

برازیل کی عدالت نے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 9 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ پاکستان میں کرپشن ثابت ہونے کے باوجود وزیر اعظم اپنے منصب پر فائز ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لولا ڈی سلوا نے برازیل کی نجی تعمیراتی کمپنی ’’او اے ایس‘‘ سے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کا ایک فلیٹ بطور رشوت وصول کیا تھا، جس کے بدلے ’او اے ایس‘ کو سرکاری تیل کمپنی ’’پیٹروبراس‘‘ میں بڑے ٹھیکے دیے گئے۔

اس مقدمے کی تحقیقات تین سال تک جاری رہیں جب کہ سابق صدر کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں نواز شریف کیخلاف کئی سال سے چل رہے کیس پاناما تحقیقات چل رہی ہیں اور کرپشن ثابت ہونے کے باوجود اب تک  وزیر اعظم صاحب اپنے منصب پر فائز ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری