کراچی اور کوئٹہ میں حساس مقامات پر دہشت گردی کا بڑاخدشہ، الرٹ جاری


کراچی اور کوئٹہ میں حساس مقامات پر دہشت گردی کا بڑاخدشہ، الرٹ جاری

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور کوئٹہ میں قائم جیلوں، حساس مقامات و تنصیبات اور سرکاری اداروں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بڑی دہشت گردی کا منصبوبہ بندی کا خدشہ ظاہرکردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو مذکورہ حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش کی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی اور کوئٹہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دو خطرناک دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کراچی اور کوئٹہ میں قائم جیلوں میں حملے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور دہشتگردی پھیلانے کے لیے 3دہشتگردوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد باردو سے بھری گاڑی کے ذریعے حساس مقامات و تنصیبات اور سرکاری دفاتر پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے سفارش کی ہے وہ مذکورہ مقامات پر سیکیورٹی سخت اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں تاکہ دہشت گرد اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی سینٹرل جیل سے 2 کالعدم لشکر جھنگوی  کے خطرناک دہشتگرد فرار ہوئے تھے ،جن کا سراغ لاگانے میں پولیس تاحال ناکام ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری