یورپی یونین کابحرینی رہنما "نبیل رجب" کی فوری رہائی کا مطالبہ


یورپی یونین کابحرینی رہنما "نبیل رجب" کی فوری رہائی کا مطالبہ

یورپی یونین نے بحرین کے انسانی حقوق کے ممتاز رہنما "نبیل رجب" کی رہائی کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبیل کو دی جانے والی سزا بحرینی حکومت کی بین الاقوامی براداری کے ساتھ طے شدہ وعدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اللؤلؤة ٹی وی کے حوالے سے بتای ہے کہ بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے انسانی حقوق کے محافظ نبیل رجب کو 2015 انٹرویو میں دو سال قید کی غیر قانونی طور پر سزا سنا چکی ہے۔ یورپی یونین کے بیان مین کہا گیا ہے کہ نبیل رجب کو دی جانے والی سزابحرینی حکمرانوں کی جانب سے عوام کو آزادی اظہار کے حق کی بحالی اور آزادانہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے وعدے کے بر عکس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نبیل رجب کو بار بار گرفتار کیا گیا ہے جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اب وہ اپریل سے وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول اسپتال میں شدید علالت کی وجہ سے قید ہیں۔جب عدالت نے یہ سزا سنائی تو نہ اس وقت نبیل رجب اپنے دفاع میں کچھ کہنے کے لئے موجود تھے اور نہ ہی ان کے وکیل دفاع موجود تھے ان کو سنے بغیر اس قسم کا فیصلہ انصاف کے عالمی اصولوں کے بھی منافی ہے۔

 یورپی یونین نے آل خلیفہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نبیل رجب کو طبی اور انسانی بنیادوں پر فوری رہا کیا جائے ۔یورپی یونین نے بحرین کی حکومت کو انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے اور تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور قومی مصالحت  کے جذبہ کے تحت مزاکراتی عمل شروع کرنے  پر زور دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری