سعودیوں کے مقابل قطری بھی میڈیا جنگ میں اتر آئے


سعودیوں کے مقابل قطری بھی میڈیا جنگ میں اتر آئے

قطر حکومت کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے سربراہ نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ان کا ملک دشمن کے لئے "تر نوالہ" نہیں ہے جسے آسانی سے ہضم کر لیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری عہدیدار آل سعود کے حکام کی طرح زبانی جنگ پر اتر آئے ہیں جس کے تحت آخری حملہ قطری حکومت کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے سربراہ سیف بن احمد آل ثانی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیف بن احمد آل ثانی نے ٹوئیٹر پر ایک نئے پیج کا آغاز کیا ہے جس پر عربی اور انگلش زبانوں میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک "تر نوالہ" نہیں ہے جو آسانی سے ہضم ہوجائے۔

انہوں نے جاری حالیہ بحران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پلید لہر، جھوٹے دعوے، غیر قانونی اور ظالمانہ ناکہ بندی ہے جس کے بعد کئی پراسرر اسناد منظرعام پر آئیں لیکن قطر ایک آسان لقمہ نہیں ہوگا جسے ہضم کر لیا جائے اور عوام بھی اتنی بیوقوف نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے آل سعود، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے دوحہ سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر لئے تھے اور اس ملک پر اپنی تمام سرحدوں کو بند کر دیا تھا۔

قطر نے روابط بحال کرنے کے لئے ان ممالک کی شرائط کو مسترد کر دیا تھا اور انہیں ملکی حاکمیت اور اقتدار کے خلاف بتایا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری