مقبوضہ فلسطین میں حالات کشیدہ؛ نماز جمعہ پر پابندی / تین فلسطینی جوان شہید، 5 صیہونی زخمی


مقبوضہ فلسطین میں حالات کشیدہ؛ نماز جمعہ پر پابندی / تین فلسطینی جوان شہید، 5 صیہونی زخمی

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے 3 فلسطینی جوانوں کی شہادت اور کچھ صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جبکہ حالات کی کشیدگی کے باعث نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسجد الاقصی کے صحن میں واقع باب العمود کے نزدیک فلسطینی جوانوں کے شہادت طلب اقدام میں تین نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے ہیں اور کچھ صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

غاصب صیہونیوں نے اس حادثے کے بعد مسجد الاقصی کو بند کرتے ہوئے اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری