امریکہ: البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے


امریکہ: البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میتھیس نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتا کہ ابوبکر البغدادی ابھی تک زندہ ہے یا مارا جاچکا ہے۔

میتھیس کا بیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران البغدادی کی ہلاکت پر مبنی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے اس بارے میں کہا: "اگر ہمیں معلوم ہوتا تو آپ کو بتاتے۔۔۔ تاہم فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ہم فرض کرتے ہیں کہ وہ زندہ ہے جب تک اس کے مرنے کا کوئی ثبوت نہیں لہذا ثبوت ملنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری