عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادیں ضبط کی جائیں، عدالت کا حکم


عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادیں ضبط کی جائیں، عدالت کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اساسے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم  کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کے بعد عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 میں دھرنے کے دوران پاکستان ٹیلی وژن اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ، کار سرکار میں  مداخلت اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70 افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی قرقی کے لئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کردیے جب کہ دونوں رہنماؤں کو اشتہاری ملزمان بھی قرار دے دیا۔

واضح رہے اس سے قبل عدالت نے کئی مرتبہ دونوں رہنماؤں کو طلب کیا تھا لیکن عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری