کابل دہشتگردی سے مقابلے میں پیش پیش/ دہشتگردوں کی دستہ بندی خطے کے ممالک کیلئے نقصان دہ


کابل دہشتگردی سے مقابلے میں پیش پیش/ دہشتگردوں کی دستہ بندی خطے کے ممالک کیلئے نقصان دہ

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ خطے کے بعض ممالک کی جانب سے دہشتگرد گروہوں میں تمیز خطے کے تمام ممالک کیلئے بھاری قیمت چکانے کا سبب ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی سے مقابلے میں خطے کے کچھ ممالک کی کاہلی اور کوتاہی پر تنقید کی جس کا خمیازہ افغانستان سمیت دیگر ممالک کو بھی بھگتنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود اکثر دہشت گرد خطے کے ہی بعض مماک سے ہیں لیکن دہشت گردی سے مقابلے کا سب سے زیادہ بوجھ افغانستان پر پڑ رہا ہے اگر قفقاز کا کوئی دہشت گرد یہاں آکر ہم سے لڑ رہا ہے تو اس کا ہم سے یہ جھگڑا کیوں ہے ؟ اس کا جھگڑا کہیں اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی جگہ پر ہمیں مدد ملتی ہے جبکہ کہیں مدد نہیں ملتی، حتی کہیں کہیں تو ہمیں مشکلات کا شکار ہونا پڑتا ہے کیوںکہ دہشت گرد تنظیموں کو براہ راست مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے درمیان امتیاز کے قائل نہیں ہیں جبکہ بعض ممالک نے اپنے مفادات کے لئے اس مسئلے کو پیچیدہ کر دیا ہے اور یہ بہت بڑی بھول ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری