الاقصی سانحہ اسرائیل کی دہشت گردی کا فطری جواب/ قدس انتفاضہ جاری رہے گا


الاقصی سانحہ اسرائیل کی دہشت گردی کا فطری جواب/ قدس انتفاضہ جاری رہے گا

حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف مسلمان نوجوانوں کا شہادت طلبانہ رد عمل فطری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی مظالم اور ان کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا فطری جواب ہے اور اس بات کی علامت بھی کہ مزاحمت اور قدس انتفاضہ جاری ہے۔

حماس کے ہی ترجمان حازم قاسم نے بھی کہا ہے کہ یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فلسطینی جوان اپنی جان کی بازی لگا کر بھی غاصب صیہونیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مسجد الاقصی کی حرمت پائمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ ہمارے مقدسات اور ہماری زمینوں پر قابض یہودیوں کے خلاف احتجاج بھی ہے۔ اس اقدام نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے شہروں، گھروں، اسپتالوں کا محاصرہ بھی قدس انتفاضہ کو نہیں کچل سکتا، فلسطینی لوگ اپنے حق سے ہرگز دست بردار نہیں ہونگے۔

حازم قاسم نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود انتفاضہ جای ہے اور فلسطین کی آزادی تک یہ انتفاضہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ مسجد الاقصی میں فلسطینی جوانوں کے شہادت طلبانہ اقدام میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے تھے وہیں 5 صیہونی فوجی بھی زخمی ہو گئے تھے جن میں سے دو کی حالت نازک تھی اور تھوڑی مدت کے بعد ہلاک ہوگئے۔ اس اقدام کے بعد غاصب صیہونیوں نے مسجد الاقصی کو بند کرتے ہوئے اسے فوجی علاقہ قرار دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری