امریکیوں کی افغانستان میں گرلز اسکول پر بمباری + تصاویر


امریکیوں کی افغانستان میں گرلز اسکول پر بمباری + تصاویر

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کی رہائشی مکانات اور گرلز اسکول پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ملک کے شمال میں واقع صوبہ قندوز کے علاقے بندر خان آباد میں رہائشی مکانات اور ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان حکومت تاحال اس حملے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد بتانے سے قاصر رہی ہے تاہم ترجمان افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں زیادہ تعداد میں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے اورتلاقی اور دوبلولہ علاقوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکیوں کی جانب سے گزشتہ سال ایک فوجی کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی میں کم سے کم 36 شہری جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری