کردستان؛ ایران کا وہ صوبہ جہاں شیعہ اقلیت اہلسنت کیساتھ ملکر نماز جمعہ ادا کرتے ہیں


کردستان؛ ایران کا وہ صوبہ جہاں شیعہ اقلیت اہلسنت کیساتھ ملکر نماز جمعہ ادا کرتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایران کے تمام شہروں میں اہلسنت برادران کی جانب سے نماز جمعہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ کردستان جہاں شیعوں کی آبادی 15 فیصد ہے، کیلئے نماز جمعہ کا انعقاد نہیں کیا جاتا اور وہ اہلسنت کی نماز جمعہ میں ہی شرکت کرتے ہیں؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل سعود کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں اہل سنت حضرات کے لئے حتیٰ مساجد تک موجود نہیں ہیں تاہم دلائل ثابت کرتے ہیں کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

ایران میں اہل سنت کے مقام کے نام سے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک سلسلہ وار خبر شائع کرنا شروع کی ہے جس میں ابهی تک اہل سنت مکتبہ فکر کے مختلف علماء کے نظریات شائع ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تسنیم ایسے موضوعات کی اشاعت کا بھی آغاز کر چکا ہے جن سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

اس طرح سے تسنیم آل سعود کا شیعہ سنی تفرقے کے حوالے سے بےبنیاد پروپیگنڈا ناکام کرنے کیلئے پرعزم ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور ایران میں ان کے کچھ حقوق نہیں ہیں۔

شاید آپ جانتے ہوں گے کہ  ایران کے تمام شہروں میں اہلسنت برادران کی جانب سے نماز جمعہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ کردستان جہاں شیعوں کی آبادی 15 فیصد ہے، کیلئے نماز جمعہ کا انعقاد نہیں کیا جاتا اور وہ اہلسنت کی نماز جمعہ میں ہی شرکت کرتے ہیں؟

ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-1 کو ملاحظہ کرنے کیلئے یہاں، ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-2 کیلئے یہاں اور ایران میں اہل سنت کے حوالے سے دلچسپ حقائق-3 یہاں کلک کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری