پاک فوج نے آپریشن خیبر 4کا آغاز کردیا


پاک فوج نے آپریشن خیبر 4کا آغاز کردیا

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر فور کا آغاز کردیا ہے‘ آپریشن کا مقصد داعش کو ختم کرنا ہے اور افغانستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتے۔

آپرشن خیبر فور

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے ملٹری کمپئین 2009 میں شروع کی‘ پہلے باجوڑ‘ پھر سوات اور مہمند ایجنسی کو کلیئر کیا گیا اور اب وادی ٔ راجگال میں آج سے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجگال میں آپریشن کامقصد داعش کو ختم کرنا ہے‘ راجگال آپریشن زمینی حقائق کے مناسبت سے مشکل ہوگا، خیبر فور کے عنوان سے شروع ہونے والا یہ آپریشن ’آپریشن ردالفساد‘ کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سرحد پارموجودداعش جنگجوؤں کوپاکستانی علاقوں میں کارروائیوں سےروکناہے۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن خیبر 4انتہائی دشوار گزار اوراونچی پہاڑیوں کےعلاقے میں کیاجارہاہے، حکومتی تعاون سےافغان فورسزسےبات چیت میں بہتری کی امید ہے‘ آپریشن خیبر4کےآغاز سے پہلے افغان فورسز کو آگاہ کیا ہے ۔ امید ہے افغان فورسز بھی اپنی سرحد پر ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق راجگال آپریشن سے متعلق فی الحال افغان فورسز کا واضح جواب نہیں آیا‘ پاک فوج سرحد کی صورتحال بہتر کرنے کےلئے اور انتظار نہیں کرسکتی، سرحد پرفیز ون میں باڑ لگانے کا کام شروع کیاجاچکا ہے اورسرحد پر نئی چیک پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہر قسم کےتعاون کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

ملک کے دیگر علاقوں میں کیے گئے آپریشن

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پورے پاکستان میں اب تک 46 میجر آپریشن کیے گئے‘ بلوچستان میں 13 آپریشن کئےجب کہ 802خفیہ اطلاع پرکئےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے اور ریاست کی عملداری بحا ل ہورہی ہے۔ کراچی میں دہشت گردی کی شرح میں 98 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ابھی مزید بہتری آئے گی۔ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں 96فیصد کمی آئی جبکہ سندھ میں 522 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے۔
پنجاب میں 6میجر آپریشن ،7ہزار سے زائد خفیہ آپریشن کئےگئے جن کےدوران 22دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔خیبر پختونخواہ میں 27میجر آپریشن اور 817خفیہ آپریشن کئے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت نے2017میں 580 بار ایل اوسی کی خلاف ورزی کی‘ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے سیزفائر کی خلاف ورزی کررہاہے۔ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی میں شہری آبادی کو نشانہ بناتاہے۔

ملٹری کورٹس میں 40کیسز اس وقت زیر سماعت ہیں‘ پاراچنار واقعےپر گرفتار دہشت گردوں کاکیس ملٹری کورٹس میں چلایاجائے گا‘ پاراچنار واقعے میں گرفتاردہشت گردوں کے داعش سے رابطے کے شواہد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیف آف آرمی اسٹاف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ایک ایک اینٹ لگا کرملک میں امن قائم کررہےہیں‘‘۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری