صدر مملکت کے بھائی کو پابند سلاسل کردیا گیا/ پاکستان میں کیا؟


صدر مملکت کے بھائی کو پابند سلاسل کردیا گیا/ پاکستان میں کیا؟

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا: "صدر روحانی کے بھائی کو کرپشن کیس میں ضمانت کے پیسے جمع نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان ایرانی عدلیہ براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے خلاف متعدد الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھیں جب کہ دیگر افراد کے خلاف بھی تحققیات جاری تھیں جن میں سے کچھ پہلے ہی جیل جاچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیں گے تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی عوام کے اذہان میں ایسی خبریں سن کر بہت سارے سوالات کھڑے ہوجاتے ہیں کہ سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود کیسز کو کیوں طویل مدت کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے جبکہ غریب اور مفلوج عوام انصاف حاصل کرنے کیلئے در در کی ٹھوکریں مار کر ذلیل و رسوا ہوتے ہیں جبکہ ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہوتا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری