پشاور: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی


پشاور: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جبکہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایف سی فورس پر فدائی حملہ کیا گیا جس کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری