میکرون: فرانس ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ہوشیار ہے


میکرون: فرانس ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ہوشیار ہے

فرانس کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیرس ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے محتاط ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی طرح فرانس بھی جنوبی شام میں حزب اللہ کی بڑھتی فوجی طاقت کو دیکھتے ہوئے فکر مند ہے۔

انہوں نے صیہونی وزیر اعظم کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم شام بحران کے حل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تاکہ اس ملک کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

میکرون نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی طرف سے غیرقانونی کالونیوں کی تعمیر کے حوالے سے فرانس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے حالیہ قدس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے صیہوںی فوجیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نتین یاہو کو تسلیت پیش کی۔ صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک فلسطینی اسرائیل کو ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم نہیں کریں گے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ فرانس اور غاصب صیہونیوں کے درمیان باہمی تعاون کے بہت سے راستے موجود ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری